Home نیوز پاکستان ٹکٹس کی تقسیم، بلوچستان عوامی پارٹی میدواروں کے نام سامنے لے آئی

ٹکٹس کی تقسیم، بلوچستان عوامی پارٹی میدواروں کے نام سامنے لے آئی

Share
Share

کوئٹہ: ٹکٹس کی تقسیم کا معاملہ پر بلوچستان عوامی پارٹی کے سیکرٹری جنرل سینیٹر منظور احمد کاکڑ نے امیدواروں کے نام بتا دیئے۔

منظور احمد کاکڑ نے کہا کہ پارٹی ٹکٹس سردار صالح بھوتانی، سپیکر بلوچستان اسمبلی جان محمد جمالی، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو دئیے جائیں گے، بی اے پی کے مرکزی صدر نوابزادہ خالد مگسی، نوابزادہ طارق مگسی، سینیٹر منظور کاکڑ اور میر ضیاء اللہ لانگو کو بھی پارٹی ٹکٹس ملیں گے۔

سیکرٹری جنرل نے بتایا کہ سینیٹر نصیب اللہ بازئی، سینیٹر پرنس آغا عمر احمد زئی، زبیدہ جلال، روبینہ عرفان بھی پارٹی ٹکٹس حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے، بلوچستان بھر میں پارٹی امیدواروں کو آج ٹکٹس جاری کر دیئے جائیں گے۔

منظور کاکڑ نے کہا کہ پارٹی ٹکٹس کی تقسیم کے حوالے سے تمام امیداروں نے سیاسی جمہوری سوچ کا بھر پور مظاہرہ کیا، باپ پارٹی کا آپسی اتحاد ہی ہماری کامیابی کی ضمانت ہے، بلوچستان عوامی پارٹی ہی صوبے کی نمائندہ جماعت ہے۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...