Home سیاست جہانگیر ترین نے پارٹی رہنماؤں کو انتخابی مہم تیز کرنے کی ہدایت کردی

جہانگیر ترین نے پارٹی رہنماؤں کو انتخابی مہم تیز کرنے کی ہدایت کردی

Share
Share

لاہور:استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر خان ترین کے ساتھ لودھراں سے پارٹی رہنماؤں نے ملاقات کی۔

جہانگیر ترین سے ملاقات کرنے والوں میں رانا ارسلان خان، صدیق ارائیں، شیخ منور اور رانا جاوید ٹھاکر شامل تھے، ملاقات کے دوران لودھراں میں انتخابی مہم سمیت دیگر اہم پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سربراہ آئی پی پی نے پارٹی رہنماؤں کو انتخابی مہم تیز کرنے کی ہدایت کر دی، انہوں نے کہا کہ اہلیان لودھراں کی محبتوں کا مقروض ہوں، لودھراں میں ترقی کے نئے دور کا آغاز کریں گے۔

جہانگیر ترین نے کہا کہ گزشتہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کے باعث کسان مشکلات کا شکار ہیں، انشاء اللہ اقتدار میں آکر زرعی انقلاب کی راہ ہموار کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کسان خوشحال ہوگا تو ملک خوشحال ہوگا، کاشتکاروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے، معیشت، صحت و تعلیم کے شعبوں میں بھی انقلابی اقدامات اٹھائیں گے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...