Home Uncategorized ہالینڈ کا یوکرین کو امریکی ساختہ ایف 16 طیارے دینے کا فیصلہ

ہالینڈ کا یوکرین کو امریکی ساختہ ایف 16 طیارے دینے کا فیصلہ

Share
Share

ایمسٹرڈیم ہالینڈ نے روس کے ساتھ جاری یوکرینی جنگ میں یوکرین کو 18 امریکی ساختہ جدید جنگی طیارے ایف سولہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق ہالینڈ کی حکومت نے روس کے خلاف یوکرین کی مدد میں یہ اعلان جمعہ کے روز کیا ہے ۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ڈچ وزیراعظم مارک روٹے نے بتایا ہے کہ یہ اطلاع یوکرین کے صدر ولادی میر زیلنسکی کو دے دی گئی ہے کہ 18 ایف سولہ طیاروں کی ابتدائی ڈلیوری کی جا رہی ہے۔

بیان کے مطابق ایف سولہ طیاروں کی یہ ڈلیوری یوکرین کیلئے فوجی امداد کے حوالے سے اہم ترین اسلحے کے معاہدے کی کڑی ہے۔

اس سلسلے میں ڈچ وزارت خارجہ کو ایک ایکسپورٹ پرمٹ کا انتظار ہے، ڈچ وزیراعظم نے اس بارے میں فوری طور پر کوئی ٹائم لائن نہیں دی ہے۔

ادھر صدر زیلنسکی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ میں نے ڈچ وزیر اعظم مارک روٹے سے بات کر کے ان کا شکریہ ادا کیا ہے کیونکہ انہوں نے ایف سولہ طیاروں کی 18 کی تعداد میں ڈیلیوری کی تیاری شروع کر دی ہے۔

خیال رہے کہ ہالینڈ نے ایک ایف سولہ طیارہ گزشتہ ماہ بھجوایا ہے تاکہ یوکرینی پائلٹ اس پر تربیت مکمل کر لیں، یہ طیارہ رومانیہ بھجوایا گیا ہے جہاں یوکرینی پائلٹ اور دوسرے اہلکار تربیت کے لیے موجود ہیں۔

علاوہ ازیں ناروے، بیلجئیم اور ڈنمارک نے بھی یوکرین کو ایف سولہ طیارے دینے کا اعلان کیا ہے تاکہ یوکرین کی روس کے ساتھ جنگ میں مدد کی جا سکے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...