Home Uncategorized یکطرفہ محبت ایک سے زیادہ بار ہو سکتی،اداکارہ نوشین شاہ

یکطرفہ محبت ایک سے زیادہ بار ہو سکتی،اداکارہ نوشین شاہ

Share
Share

لاہور:پاکستانی اداکارہ و ماڈل نوشین شاہ نے کہا ہے کہ یکطرفہ محبت ایک سے زیادہ بار ہو سکتی ہے ضروری نہیں ہر بار دھوکا ملے۔

حال ہی میں اداکارہ نوشین شاہ نے نجی ٹی وی شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پرکھل کر اظہار خیال کیا۔

پروگرام کے دوران محبت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے نوشین شاہ کا کہنا تھا کہ جب آپ کو کسی سے یک طرفہ محبت ہو جائے تو کسی امید اور توقع کے بغیر سامنے والے کو ہر وقت اپنی دعا میں رکھنا ہوتا ہے، یہ جانتے ہوئے بھی کہ سامنے والا مل نہیں سکتا۔

انہوں نے کہا کہ اس کے بارے میں اچھا سوچنا ہوتا ہے کیونکہ آپ کو محبت ہے، اس کی محبت کی عزت کرنی ہے، اس کے وقار کی بھی عزت کرنی ہے، اُس کا پردہ بھی رکھنا ہے۔

میزبان نے سوال کیا کہ کیا آپ کو کبھی یکطرفہ محبت ہوئی؟ جس پر ماڈل نے اعتراف کیا، میزبان نے پوچھا کہ کیا یکطرفہ محبت ایک سے زیادہ بار ہو سکتی ہے جس پر نوشین کا کہنا تھا کہ بار بار بھی ہوسکتی ہے، کیونکہ اگر ایک انسان نے دھوکا دیا ہو تو اس کا مطلب یہ نہیں ہوتا کہ دوسرا بھی دھوکا دے گا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...