Home Uncategorized اداکارہ و ماڈل ایمن سلیم شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

اداکارہ و ماڈل ایمن سلیم شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

Share
Share

لاہور: پاکستانی خوبرو اداکارہ و ماڈل ایمن سلیم رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔

اداکارہ ایمن سلیم نے ڈرامہ “چپکے چپکے” سے انڈسٹری میں ڈیبیو کیا جس میں ان کے کردار کو خوب پسند کیا گیا تھا۔

ایمن سلیم نے کامران ملک سے گزشتہ روز نکاح کیا اور اس حوالے سے انہوں نے انسٹاگرام کے ذریعے مداحوں کو خوشخبری سنائی۔

ایمن نے اپنے شوہر کامران ملک کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں “الحمد اللہ” لکھا۔

اداکارہ کی جانب سے اپنے نکاح کی اطلاع دیئے جانے پر مداح اور ساتھی فنکار ان کو مبارکباد دے رہے ہیں۔

خیال رہے کہ ایمن سلیم سابق کرکٹر سلیم ملک کی صاحبزادی ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...