Home Uncategorized امریکی شہری کی قسمت جاگ اٹھی، پارک سے ملنے والا شیشے کا ٹکڑا “ہیرا” نکل آیا

امریکی شہری کی قسمت جاگ اٹھی، پارک سے ملنے والا شیشے کا ٹکڑا “ہیرا” نکل آیا

Share
Share

آرکنساس:امریکی شہری کو پارک سے ملنے والا شیشے کا ٹکڑا 4.87 قیراط کا ہیرا نکلا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست آرکنساس میں شہری ایونز اپنی دوست کے ہمراہ پارک کی سیر کیلئے گیا وہاں چہل قدمی کے دوران اسے شیشے کی طرح شفاف اور چمکتا ہوا ایک ٹکڑا ملا جسے اس نے اٹھا لیا۔

رپورٹ کے مطابق شیشے کا ٹکڑا چند ہفتے اپنے پاس رکھنے کے بعد ایونز کو اسے جاننے میں دلچسپی ہوئی اور اس کے بیٹے نے بھی اسے پارک کی انتظامیہ کے ساتھ شیئر کرنے کا کہا۔

پارک انتظامیہ نے بتایا کہ شہری کی جانب سے کافی ای میلز موصول ہوئیں کہ اسے پارک سے کوئی چمکتی ہوئی چیز ملی ہے جس پر ہم نے تحقیق کی تو پتا چلا کہ یہ اصلی ہیرا ہے، وہ بہت خوش نصیب ہیں کہ ایونز نے انہیں قیمتی ہیرا واپس لوٹا دیا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...