Home سیاست چوہدری پرویز الہیٰ، مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو کے کاغذات نامزدگی جمع

چوہدری پرویز الہیٰ، مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو کے کاغذات نامزدگی جمع

Share
Share

اسلام آباد:الیکشن 2024ء میں بطور امیدوار حصہ لینے کیلئے چودھری پرویز الہیٰ، مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو زرداری نے مختلف حلقوں سے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ اور ان کی اہلیہ قیصرہ الہیٰ کے این اے 64 اور پی پی 32 سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے گئے، مونس الہیٰ کے حلقہ این اے 64 جبکہ سمیرا الہیٰ کے صوبائی حلقہ پی پی 32 میں کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان کے بھی این اے 44 سے کاغذات نامزدگی جمع ہو گئے، مولانا فضل الرحمان این اے 44 سے انتخابات میں حصہ لیں گے، مولانا اسعد محمود این اے 44 پر مولانا فضل الرحمان کے کورنگ امیدوار ہوں گے۔

دوسری جانب چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی ریٹرننگ آفیسر محسن علی شیخ کو این اے 196 قمبر شہداد کوٹ 1 کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے ہیں۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...

بلاول بھٹو نے حکومت سے بجٹ مذاکرات کیلئے چار رکنی کمیٹی بنا دی

پیپلز پارٹی کی اہم سیاسی پیش رفت اسلام آباد: Bilawal Bhutto Zardari...