Home سیاست امیدوار وں سےکاغذات نامزدگی چھیننے ،جمع کروانے میں مداخلت، صوبائی الیکشن کمشنر کا آئی جی پنجاب سے رابطہ

امیدوار وں سےکاغذات نامزدگی چھیننے ،جمع کروانے میں مداخلت، صوبائی الیکشن کمشنر کا آئی جی پنجاب سے رابطہ

Share
Share

لاہور: پنجاب میں امیدواروں سے کاغذات نامزدگی چھیننے اور پولیس کی مداخلت پر صوبائی الیکشن کمشنر نے آئی جی پنجاب سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔

ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی الیکشن کمشنر نے کہا کہ ریٹرنگ افسران کے کام میں مداخلت کسی صورت قبول نہیں، الیکشن کمیشن نے شفاف الیکشن کرانے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو لیول پلیئنگ دینی ہے۔

صوبائی الیکشن کمشنر نے کہا کہ الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانا امیدواروں کا حق ہے، پولیس نے کسی امیدوار کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے سے روکا تو کارروائی ہوگی کیونکہ شفاف الیکشن میں کسی رکاوٹ کو برادشت نہیں کریں گے۔

ٹیلی فونک گفتگو پر آئی جی پنجاب نے صوبائی الیکشن کمشنر کو تعاون کی یقین دہانی کرا دی ہے۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ تمام آر پی آوز کو ہدایات جاری کر دیں ہیں، شفاف الیکشن کرانے کے لیے الیکشن کمیشن کے ساتھ ہیں، کوئی بھی افسر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا تو کارروائی کریں گے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...