Home سیاست چار وکیل بہن بھائی 4 قومی نشستوں پر امیدوار بن گئے

چار وکیل بہن بھائی 4 قومی نشستوں پر امیدوار بن گئے

Share
Share

راولپنڈی: چار وکیل بہن بھائی شہر کینٹ کی 4 قومی نشستوں پر امیدوار بن گئے، چاروں بہن بھائی پاکستان عوامی لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لیں گے۔

چاروں بہن بھائی چوہدری نثار علی خان، شیخ رشید، حنیف عباسی اور غلام سرور خان سے مقابلہ کریں گے۔

اصغر مبارک ایڈوکیٹ این اے 56 سے شیخ رشید احمد کے خلاف مد مقابل ہوں گے اور عظمت علی مبارک این اے 55 سے راجہ بشارت اور ملک ابرار کا مقابلہ کریں گے۔

عظمیٰ علی مبارک این اے 57 میں شیخ رشید احمد کا مقابلہ کریں گی اور طاہرہ مبارک این اے 53 سے چوہدری نثار کا مقابلہ کریں گی۔

چاروں بہن بھائیوں کے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے گئے۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...