Home Uncategorized انجلینا جولی کی عالمی انصاف اور انسانی حقوق کے دوغلے پن پر کڑی تنقید

انجلینا جولی کی عالمی انصاف اور انسانی حقوق کے دوغلے پن پر کڑی تنقید

Share
Share

ممبئی: ہالی وڈ کی سپر اسٹار انجلینا جولی عالمی انصاف اور انسانی حقوق کے دوہرے معیار پر برس پڑیں اور انہوں نے اسے عالمی مسائل کے حل کی رکاوٹ قرار دے دیا۔

شامی فلمساز واد الخطیب کو انٹرویو دیتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق دنیا کے ہر خطے میں ایک جیسے ہونے چاہئیں لیکن ایسا نہیں ہے۔

 

اداکارہ نے بتایا کہ دنیا تجارتی مفادات کے اصولوں پر چلتی ہے اور کولونیل ازم ختم ہونے کے باوجود ترقی پذیر ممالک ظلم کی چکی میں پس رہے ہیں۔

انجلینا جولی کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ جیسے ادارے میں انصاف کی تقسیم مساوی نہیں ہے اور جن کے پاس ویٹو کا حق ہے وہ دنیا کے فیصلے کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ اداکارہ نے پچھلے ماہ غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کی بھی سخت مذمت کی تھی اور فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا تھا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...