Home نیوز پاکستان منشیات مقدمات میں ناقص تفتیش پر 33 پولیس افسران و اہلکاربرطرف

منشیات مقدمات میں ناقص تفتیش پر 33 پولیس افسران و اہلکاربرطرف

Share
Share

راولپنڈی: سی پی او سید خالد ہمدانی نے منشیات مقدمات میں ناقص تفتیش و پیروی پر 33 پولیس افسران و اہلکار کو ملازمتوں سے برطرف کردیا۔

منشیات کے مقدمات کی ناقص تفتیش اور پیروی نہ کیے جانے کے باعث ملزمان کو فائدہ پہنچا اور وہ سزائیں نا پاسکے محکمہ پولیس سے برخاست کیے جانے والے افسران میں 9 سب انسپکٹر، 11 اسسٹنٹ سب انسپکٹر، 01 ہیڈ کانسٹیبل اور 12 کانسٹیبل شامل ہیں۔

 

پولیس حکام کا کہناتھا کہ ڈسمس کیے گئے افسران کو محکمانہ انکوائری کے بعد محکمہ سے برطرف کیا گیا، برطرف ہونے والے افسران نے منشیات کے مقدمات کی تفتیش میں غفلت اور غیر پیشہ وارانہ طرز عمل کا مظاہرہ کیا جو محکمانہ انکوائریز میں ثابت ہوا۔

سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی کا کہناتھا کہ منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن میں کسی قسم کی غفلت یا غلطی برداشت نہیں کی جائے گی، ملزمان کی رنگے ہاتھوں گرفتاری اور برآمدگی کے باوجود سزایابی نہ ہونا برداشت نہیں کیا جا سکتا۔

سی پی او راولپنڈی کا مزید کہناتھا کہ سزایابی نہ ہونے کی صورت میں متعلقہ افسران کو ہر صورت جوابدہ ہونا پڑے گا، راولپنڈی پولیس نے دو ماہ کے کریک ڈاؤن میں 1100 سے زائد بڑے منشیات اسمگلرز کو جیل بھجوا کر بھاری مقدار میں چرس، ہیروئین، آئس اور دیگر منشیات برآمد کی۔

Share
Related Articles

خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائیاں، 23 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی میں آئی ایس پی آر کی تصدیق Inter-Services Public Relations کے...

چین پاکستان کا قابلِ اعتماد شراکت دار، دونوں ممالک کی دوستی مثالی قرار

اسلام آباد میں پاک چین تعلقات کی 75ویں سالگرہ کی تقریب اسلام...

دہشت گردی کے خلاف جنگ پوری قومی قوت کے ساتھ جاری رہے گی، فیلڈ مارشل عاصم منیر

راولپنڈی: Syed Asim Munir نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف...

آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کی خدمات قابلِ تحسین ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد: وزیرِ اعظم Shehbaz Sharif نے کہا ہے کہ Aga Khan...