Home Uncategorized میلبرن کی مسجد میں محمد رضوان کے درس دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

میلبرن کی مسجد میں محمد رضوان کے درس دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

Share
Share

میلبرن:قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی میلبرن میں واقع جامع مسجد میں درس دینے کی ویڈیو وائرل ہونے لگی۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان مسجد کے منبر پر بیٹھ کر لوگوں کو درس دے رہے ہیں۔

ویڈیو وائرل ہونے پر کئی صارفین رضوان کو تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں جبکہ متعدد انکی اسلام سے محبت کو سراہا رہے ہیں۔

قبل ازیں سال 2022 میں وکٹ کیپر بیٹر نے نیوزی لینڈ کی کرائسٹ چرچ مسجد میں بیان دیا تھا جس پر انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

یاد رہے کہ 15 مارچ 2019 نیوزی لینڈ کی کرائسٹ چرچ مسجد میں سفید فام دہشت گرد نے 51 نمازیوں کو شہید کرنے کی لائیو ویڈیو بنائی تھی۔

ادھر محمد رضوان نے ورلڈکپ کے دوران مین آف دی میچ کا ایوارڈ اسرائیلی دہشتگردی کے شکار فلسطین کے مظلوم شہریوں کے نام کیا تھا جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...