Home سیاست آرمی چیف کی کرائسٹ چرچ راولپنڈی آمد ،مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دی

آرمی چیف کی کرائسٹ چرچ راولپنڈی آمد ،مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دی

Share
Share

راولپنڈی :آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی کرسمس تقریب میں شرکت کے لئے کرائسٹ چرچ، راولپنڈی آمد ،،،، پاکستان میں مقیم تمام مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دی۔آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کے دشمن مذہبی، نسلی اور سیاسی کمزوریوں کو استعمال کرتے ہوئے دراڑیں ڈالنے پر تلے ہوئے ہیں۔ہمیں ایک پْرعزم اور مضبوط قوم کے طور پر اْبھرنے کے لیے متحد اور یکجان ہونا پڑے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر،نشان امتیاز (ملٹری) ، نے مسیحی برادری کے ساتھ کرسمس تقریبات کے سلسلے میں کرائسٹ چرچ راولپنڈی میں شرکت کی ۔ چرچ انتظامیہ نے آرمی چیف کا خیرمقدم کیا اور تہوار میں شرکت پر اْن کا شکریہ بھی ادا کیا۔

آرمی چیف نے پاکستان میں مقیم تمام مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دی۔آرمی چیف نے مذہبی برادری کے لیے احترام کا اظہار کیا اور متحد و ترقی پسند پاکستان کے لئے قائد کے حقیقی وڑن پر عمل کرنے کے لیے معاشرے میں بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ”اسلام ہمیں امن، دوستی کا سبق سکھاتا ہے اور بین المذاہب ہم آہنگی کی حوصلہ افزائی کرتا ہے جو کہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔آرمی چیف نے درپیش چیلنجز اور مسائل سے نمٹنے کے لیے بیان بازی اور پروپیگنڈہ کے بجائے قومی مسائل کے بارے میں درست نقطہ نظر، سچائی اور علم پر مبنی رائے رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔

آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کے دشمن مذہبی، نسلی اور سیاسی کمزوریوں کو استعمال کرتے ہوئے دراڑیں ڈالنے پر تلے ہوئے ہیں۔ہمیں ایک پْرعزم اور مضبوط قوم کے طور پر اْبھرنے کے لیے متحد اور یکجان ہونا پڑے گا۔

آرمی چیف نے قائد اعظم محمد علی جناح کے 147ویں یوم پیدائش پر اْن کے عظیم وڑن اور قیادت کو شاندار خراج تحسین پیش کرتے ہوئے، 11 اگست 1947 کو دستور ساز اسمبلی سے خطاب کے دوران قائد کے تاریخی کلمات کا حوالہ دیا کہآپ آزاد ہیں آپ اپنے مندروں میں جانے کے لیے آزاد ہیں۔ آپ اس ریاست پاکستان میں اپنی مساجد یا کسی دوسری عبادت گاہ میں جانے کے لیے آزاد ہیں ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آخر میں، آرمی چیف نے تمام شعبوں اور ڈومینز میں پاکستان کی پوری مسیحی برادری کی خدمات اور قربانیوں کا بھی اعتراف کیا۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...

بلاول بھٹو نے حکومت سے بجٹ مذاکرات کیلئے چار رکنی کمیٹی بنا دی

پیپلز پارٹی کی اہم سیاسی پیش رفت اسلام آباد: Bilawal Bhutto Zardari...