Home سیاست تحریک انصاف کا انتخابی نشان واپس لینے کا اقدام پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

تحریک انصاف کا انتخابی نشان واپس لینے کا اقدام پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

Share
Share

پشاور: پاکستان تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی انتخابات اور انتخابی نشان واپس لینے سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے کو پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انصاف لائرز فورم کے سینئر نائب صدر شاہ فیصل اتمان خیل ایڈووکیٹ کے مطابق انٹراپارٹی انتخابات کالعدم قرار دینے اور بلے کا انتخابی نشان واپس لینے کے خلاف پشاور جلد پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کریں گے جس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی جائے گی۔

اطلاعات ہیں کہ اس حوالے سے بیرسٹر گوہر علی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے جیل میں ملاقات کی ہے اور مشاورت کے بعد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کو کالعدم قرار دیا ہے اور پی ٹی آئی کی پارٹی سرٹیفکیٹ کو بھی آفیشل ویب سائٹ پر اَپ لوڈ نہیں کیا جس کے بعد پی ٹی آئی سے بلے کا نشان بھی واپس لے لیا گیا۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...

بلاول بھٹو نے حکومت سے بجٹ مذاکرات کیلئے چار رکنی کمیٹی بنا دی

پیپلز پارٹی کی اہم سیاسی پیش رفت اسلام آباد: Bilawal Bhutto Zardari...