Home سیاست منظور پشتین کی دو مقدمات میں درخواست ضمانت بعد از گرفتاری منظور

منظور پشتین کی دو مقدمات میں درخواست ضمانت بعد از گرفتاری منظور

Share
Share

اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت نے منظور پشتین کی دو مقدمات میں درخواست ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرلی۔
جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے منظور پشتین کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، پراسیکیوٹر اور منظور پشتین کے وکیل پیش ہوئے۔
پراسیکیوٹر راجا نوید نے کہا کہ منظور پشتین نے ایک ہجوم کی سربراہی کی اور سرکاری اداروں کے خلاف تقاریر کیں۔ پراسیکیوٹر نے منظور پشتین کی درخواست ضمانت خارج کرنے کی استدعا کی۔
وکیل صفائی نے کہا کہ منظور پشتین کسی سرکاری ادارے کے خلاف بات نہیں کی بلکہ ان کو سیاسی انتقام کے لیے کیس میں ملوث کیا گیا۔
اے ٹی سی نے منظور پشتین کی تھانہ سی ٹی ڈی میں درج دونوں مقدمات میں 30، 30 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...