Home Uncategorized سبز اور سْرخ کے بعد کالے سیب بھی خوش ذائقہ

سبز اور سْرخ کے بعد کالے سیب بھی خوش ذائقہ

Share
Share

نینگچی، تبت: ویسے تو آپ نے عام طور پر سبز اور سْرخ کے مختلف رنگوں کے سیب دیکھے ہوں گے لیکن دنیا میں ایک خطہ ایسا بھی ہے جہاں کالے رنگ کے سیب اْگتے ہیں۔

ویسے تو اس سیب کا رنگ گہرا بنفشی ہے تاہم یہ دِکھنے میں سیاہ لگتا ہے جس کی وجہ سے اسے انگریز ی میں (black diamond apple) کہا جاتا ہے اور یہ صرف تبت میں پایا جاتا ہے۔ یہ اپنی پرتعیش کشش اور نایابیت کی وجہ سے یہ دوسرے سیبوں سے نمایاں ہے اور لوگوں میں تجسس پیدا کرتا ہے۔

بلیک ڈائمنڈ ایپل کا یہ مخصوص رنگ دراصل منفرد جغرافیائی محل وقوع سے منسوب ہے جو چین کے خود مختار خطے تبت میں پہاڑوں کے درمیان واقع چھوٹے سے شہر نینگچی میں واقع ہے۔ زیادہ اونچائی سیبوں کو دن کے وقت شدید الٹرا وائلیٹ روشنی سے نمائش کرواتی ہے جس کے باعث درجہ حرارت میں نمایاں اتار چڑھاوٴ ہوتا رہتا ہے۔

ایسے موسمی حالات سیب کے مخصوص سیاہ رنگ کو تیار کرنے میں معاون ہوتے ہیں۔ مزید برا?ں اگرچہ بلیک ڈائمنڈ ایپل کا اندرونی حصہ عام سیبوں سے ملتا جلتا ہی ہوتا ہے تاہم اس کا ذائقہ تمام سیبوں سے زیادہ میٹھا ہوتا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...