Home سیاست انتخابی نشان سیاسی جماعت کی جان ہوتا ہے، بیرسٹرعلی ظفر

انتخابی نشان سیاسی جماعت کی جان ہوتا ہے، بیرسٹرعلی ظفر

Share
Share

پشاور: پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹرعلی ظفر نے کہا کہ انتخابی نشان کسی بھی سیاسی جماعت کی جان ہوتا ہے، پی ٹی آئی سے غیرقانونی، غیرآئینی آرڈر کے ذریعے بلے کا نشان چھین لیا گیا تھا۔

پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹرعلی ظفر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دو گھنٹے سے زائد دلائل دیئے، عدالت میں پی ٹی آئی کا آئین بھی پڑھ کر سنایا، پی ٹی آئی پر گھنے بادل چھائے ہوئے تھے، پشاورہائی کورٹ کے جج صاحبان نے انصاف کا سر اونچا کیا ہے۔

بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ عدالت نے بلے کا نشان بحال کر دیا ہے، ہم بلے کے نشان پر اب الیکشن لڑسکتے ہیں، انتخابی نشان سیاسی جماعت کی جان ہوتا ہے، پی ٹی آئی کے خلاف سازش ہو رہی تھی، ہم نے ہمیشہ عدلیہ پر اعتماد کا اظہارکیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گوہر علی نے کہا کہ عدلیہ نے انصاف کرکے 25 کروڑعوام کا اعتماد بحال کردیا ہے، چارگھنٹے سماعت کے دوران عدالت نے ہر شق کو دیکھا، الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کا سرٹیفکیٹ فوری جاری کرے، عدالت کو دلائل کے ذریعے مطمئن کیا، الیکشن کمیشن کے وکیل عدالت کو مطمئن نہیں کرسکے، قوی امید ہے اگلی سماعت پر الیکشن کمیشن کا آرڈر ہی ختم ہو جائے گا۔

علی ظفر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس کیس میں الیکشن کمیشن نے منصف نہیں مخالف کے طور پر فیصلہ کیا، الیکشن کمیشن کو آزاد ہی رہنا چاہئے، امید کرتے ہیں الیکشن کمیشن شفاف الیکشن کرائے گا، اگر ہماری جگہ کوئی اور ہوتا توالیکشن کمیشن سے استعفے کا مطالبہ کرتا۔

گوہر علی نے کہا کہ پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے خلاف سازش پر آخری کیل ٹھونک دی، عدالت نے ان سے پوچھا کس شق کے تحت انٹراپارٹی الیکشن کالعدم کئے، حکومتی وکیل کو عدالت کے سوال پر کچھ سمجھ نہیں آیا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...