Home سیاست سندھ حکومت کا بینظیر بھٹو کی برسی پر عام تعطیل کا اعلان

سندھ حکومت کا بینظیر بھٹو کی برسی پر عام تعطیل کا اعلان

Share
Share

کراچی: سندھ حکومت نے 27 دسمبر کو شہید بے نظیر بھٹو کی برسی پر عام تعطیل کا اعلان کردیا۔سندھ حکومت اور اس کے ذیلی تمام سرکاری و نجی ادارے اور لوکل کونسلز بند رہیں گے۔

نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے کل عام تعطیل کی منظوری دیدی۔ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ یوم شہادت محترمہ بینظیر بھٹو کی مناسبت سے کل صوبے بھر میں عام تعطیل ہوگی۔

سندھ حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق 27 دسمبر کو پیپلز پارٹی کی مرحوم چیئر پرسن شہید بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پرعام تعطیل ہوگی جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ حکومت اور اس کے ذیلی تمام سرکاری و نجی ادارے اور لوکل کونسلز بند رہیں گے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...