Home Uncategorized سمندرمیں زندگی گزارنے کیلیے شوقین جوڑے نے ساری جائیداد بیچ ڈالی

سمندرمیں زندگی گزارنے کیلیے شوقین جوڑے نے ساری جائیداد بیچ ڈالی

Share
Share

فلوریڈا: امریکا کے ایک شادی شدہ جوڑے نے دنیا بھر میں پھرنے والے کروز میں زندگی گزارنے کے لیے اپنی تمام جائیداد فروخت کردی۔

امریکی ریاست فلوریڈا سے تعلق رکھنے والے جان (76 سالہ) اور میلوڈی ہینیسی (64 سالہ) نے کروز میں زندگی گزارنے کے منصوبے کے تحت اپنی تمام جائیداد فروخت کردی۔ جوڑے کا خیال ہے اس طرح زندگی گزارنا زمین پر زندگی گزارنے سے بہت سستا ہے۔

امریکی جوڑے نے اپنے کاروبار اور گھر سمیت اپنی ملکیت میں شامل تقریباً ہر چیز فروخت کرنے کے بعد پورے امریکا میں گھومنے کے لیے موٹر ہوم (ٹرک پر بنا چلتا پھرتا گھر) خریدا۔

بعد ازاں جان موٹر ہوم چلا کر جب تھکنے لگے تو جوڑے نے فیس بک پر 274 روزہ کروز کا اشتہار دیکھا اور تب ان کا سمندر پر مستقل زندگی گزارنے کے سفر کا آغاز ہوا۔

جوڑا فی الحال ڈومنیکن ری پبلک کے اطراف کروز کر رہا ہے جو ان کے طویل مدتی سفر کا ایک حصہ ہے۔ اس سفر میں وہ آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور جنوبی بحر الکاہل جا چکے ہیں۔

جوڑے کے مطابق جہاں ان کی نئی زندگی زیادہ دلچسپ ہے وہیں زیادہ سستی بھی ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...