Home نیوز پاکستان ارباز خان نے اپنی دوسری شادی کی مزید تصاویر جاری کردیں

ارباز خان نے اپنی دوسری شادی کی مزید تصاویر جاری کردیں

Share
Share

ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار و فلمساز ارباز خان نے میک اپ آرٹسٹ شوریٰ خان سے دوسری شادی کی مزید تصاویر جاری کردیں۔

ارباز خان اور شوریٰ خان کے نکاح کی تقریب ممبئی میں منعقد ہوئی تھی جس میں سلمان خان، سہیل خان، سلیم خان اور ارباز خان کے بیٹے ارہان خان سمیت فیملی کے دیگر افراد اور چند قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی۔

تقریب میں ماضی کی معروف بالی ووڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن نے بھی اپنی بیٹی کے ہمراہ شرکت کی، روینہ ٹنڈن اور شوریٰ خان کے درمیان گہری دوستی ہے۔

ارباز خان نے اپنی اور شوریٰ خان کی شادی کی تصاویر اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کیں جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ’ہمارے پیاروں کی موجودگی میں، ہم اپنی زندگی بھر کی محبت کا آغاز کررہے ہیں‘۔

شوریٰ خان بالی ووڈ میک اپ آرٹسٹ ہیں، ارباز اور شوریٰ کی پہلی ملاقات نئی آنے والی فلم ‘پٹنہ شکلا’ کے سیٹ پر ہوئی تھی جہاں سے ان دونوں کی محبت کا آغاز ہوا۔

خیال رہے کہ ارباز خان کی پہلی شادی دسمبر 1998 میں ملائکہ اروڑا سے ہوئی تھی، ان کی پہلی شادی کامیاب نہ ہوسکی اور 19 سال بعد مئی 2017 میں دونوں میں طلاق ہوگئی، اس جوڑی کا 21 سالہ بیٹا بھی ہے جس کا نام ارہان خان ہے۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...