Home سیاست مانسہرہ سے نواز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور

مانسہرہ سے نواز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور

Share
Share

مانسہرہ: مانسہرہ سے سابق وزیراعظم نواز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے۔

ریٹرنگ آفیسر این اے 15ہاجرہ سمیع کے سامنے دونوں اطراف سے وکلاء نے دلائل دیے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے نواز شریف کے خلاف دائر اعتراض مسترد ہوگئے۔

پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی نے نواز شریف کے کاغذات پر اعتراضات دائر کیے تھے۔

درخواست گزار کے مطابق آئین پاکستان کی روح سے کوئی عدالتی فورم سپریم کورٹ کے فیصلے سے منحرف نہیں ہو سکتا ہے، نواز شریف نے اپنی تاحیات نااہلی کو سپریم کورٹ میں جائزہ لینے کی استدعا کی جو مسترد ہو چکی ہے۔

اعظم سواتی کا درخواست میں موقف تھا کہ متعلقہ ریٹرننگ آفیسر مجاز نہیں کہ وہ نواز شریف کو الیکشن کے لیے اہل قرار دیں کیونکہ نواز شریف آئین کی شق 62 (1 او ایف) کے تحت بے ایمان اور کرپشن کے مرتکب پائے گئے اور نواز شریف مجاز نہیں کہ الیکشن لڑ سکیں یا کوئی سرکاری عہدہ رکھ سکیں۔ نواز شریف کو سپریم کورٹ کے 5 رکنی بینچ نے تاحیات نااہل قرار کر رکھا ہے۔

اعتراضات پی ٹی آئی کے لیڈر شاہد رفیق اور شہری زکریا طارق نے ریٹرننگ آفیسر این اے 15 کے پاس داخل کروائے تھے۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...