Home Uncategorized فریال مخدوم نے اسرائیلی مظالم پر پوسٹ ہٹانے پر پریانکا چوپڑا کو آڑے ہاتھوں لے لیا

فریال مخدوم نے اسرائیلی مظالم پر پوسٹ ہٹانے پر پریانکا چوپڑا کو آڑے ہاتھوں لے لیا

Share
Share

لندن: پاکستان نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی اہلیہ اور نامور سوشل میڈیا انفلوئنسر فریال مخدوم نے بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

سابقہ مس ورلڈ پریانکا چوپڑا نے انسٹاگرام پر اسرائیل کی طرف سے غزہ میں جاری وحشیانہ مظالم پر ایک پوسٹ کی تھی جسے انہوں نے بعد میں اپنے اکاؤنٹ سے ہٹادیا۔

اسرائیلی مظالم پر پوسٹ ہٹانے پر فریال مخدوم نے اداکارہ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ لوگ ان کو ریٹنگ دینے سے رک جائیں۔

فریال مخدوم نے لکھا کہ پریانکا چوپڑا ہماری تعریف کی مستحق نہیں ہے اور وہ فلسطینی عوام کے ساتھ نہیں ہے اسی لئے اس نے اپنی پوسٹ کو ہٹادیا۔

خیال رہے کہ فریال مخدوم اسرائیلی وحشیانہ بمباری پر شروع کے دن سے لوگوں میں سوشل میڈیا پر آگہی پھیلارہی ہے اور اسرائیل نے اس جنگ میں اب تک ہزاروں بچے، عورتیں اور مرد شہید کردیئے ہیں۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...