Home نیوز پاکستان نادرا میں ہر جمعہ کو ”یوم خواتین‘ ‘منایا جائے گا

نادرا میں ہر جمعہ کو ”یوم خواتین‘ ‘منایا جائے گا

Share
Share

لاہور: نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) میں ہر جمعے کو بطور ’یوم خواتین‘ منایا جائے گانادرا نے اس اقدام کو تمام پاکستانی خواتین کے نام کرتے ہوئے انہیں پیغام دیا ہے کہ ’آپ ہمارا فخر ہیں‘۔

نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی جانب سے پاکستانی خواتین کیلئے اچھی خبر سامنے آئی ہے۔نادرا نے خواتین کو پیغام دیا ہے کہ پاکستان بھر میں تمام نادرا رجسٹریشن سینٹر پر ہر جمعے کو بطور ’یوم خواتین‘ منایا جا رہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر نادرا نے اپنی پوسٹ میں خواتین سے کہاہے کہ اپنے قریبی ترین رجسٹریشن سینٹر کا دورہ کریں اور ترجیحی بنیادوں پر اپنا اندراج کروائیں۔

نادرا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ قومی رجسٹریشن کی خواہشمند خواتین کو اس تمام عمل میں عملے کا مکمل تعاون حاصل رہے گا۔

نادرا نے اس اقدام کو تمام پاکستانی خواتین کے نام کرتے ہوئے انہیں پیغام دیا ہے کہ ’آپ ہمارا فخر ہیں‘۔

خیال رہے کہ دْنیا بھر میں خواتین کا عالمی دن ہر سال 8 مارچ کو منایا جاتا ہے جو صنفی مساوات، تولیدی حقوق اور خواتین کیخلاف تشدد اور بدسلوکی جیسے مسائل کی جانب توجہ دلاتا ہے۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

پاکستان کا اقوام متحدہ سے مطالبہ، سندھ طاس معاہدے کی مبینہ خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا جائے

اسلام آباد: بھارت کے آبی منصوبوں پر سلامتی کونسل سے رجوع پاکستان...

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...