Home نیوز پاکستان مصباح الحق نے میلبرن ٹیسٹ میں شکست کی بڑی وجہ بتا دی

مصباح الحق نے میلبرن ٹیسٹ میں شکست کی بڑی وجہ بتا دی

Share
Share

لاہور: سابق کپتان اور سابق ہیڈ کوچ مصباح الحق نے میلبرن ٹیسٹ میں ناقص فیلڈنگ کو شکست کی بڑی وجہ قرار دے دیا۔

لاہور میں بات کرتے ہوئے مصباح الحق کا مؤقف تھا کہ میلبرن ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم مجموعی طور پر بہتر کھیلی لیکن اہم مواقع پر چانسز ضائع ہونے سے پوزیشن خراب ہوئی، میچ کی دونوں اننگز میں دو اہم مواقع پر کیچز ڈراپ کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ بطور کپتان شان مسعود نے بہتر فیصلے کیے اس کی بیٹنگ کارکردگی بھی سب سے بہتر رہی۔ آسٹریلیا میں ٹیسٹ کرکٹ کے لیے کنڈیشنز مشکل ترین ہوتی ہیں کسی بھی ٹیم کے لیے وہاں پرفارمنس دینا آسان نہیہں رہا۔

مصباح الحق کا کہنا تھا کہ اپنی سرزمین پر آسٹریلیا کو شکست دینا بہت مشکل کام ہے، پاکستان کھلاڑی بہت کم تیاری کے ساتھ سیریز کھیلنے گئے، لڑکے بھی زیادہ تجربہ کار نہیں تھے، پاکستانی ٹیم کو زیادہ اچھی تیاری کے ساتھ وہاں جانا چاہیے تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ صرف ایک ہفتے کے کیمپ کے ساتھ آسٹریلیا میں جاکر سیریز جیتنے کا صرف خواب ہی دیکھا جاسکتا ہے، پاکستان کو زیادہ اچھی تیاری اور پلاننگ کی ضرورت تھی، ماضی میں بھی ہم نے اس طرح کی وہاں جاکر سیریز کھیلی ہیں، اس کے مقابلے میں دوسری ٹیم سال ڈیڑھ سال پہلے پلاننگ کرتی ہے۔

مصباح الحق کا مزید کہنا تھا کہ آسٹریلیا کے دورے کے لیے کم از کم ایک ماہ پہلے وہاں جاکر خود کو کنڈیشنز میں ایڈجسٹ ہونے کی ضرورت ہوتی ہے، پاکستانی ٹیم کا کمبی نیشن بھی نئے کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، بولنگ اٹیک میں ڈبیو ہوئے ہیں، ان سب چیزوں کو دیکھ کر پاکستانی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا جانا چاہیے۔

Share
Related Articles

دنانیر مبین کی سوشل میڈیا پر نرمی اور ہمدردی کی اپیل

کراچی: اداکارہ دنانیر مبین نے سوشل میڈیا پر تصاویر پر کیے جانے...

ثناء یوسف قتل کیس: مزید گواہ کا بیان ریکارڈ، سماعت ملتوی

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل...

مئی 2026: پاکستانیوں کے لیے ممکنہ طویل تعطیلات کا مہینہ

اسلام آباد: مئی 2026 پاکستانیوں کے لیے تعطیلات کے حوالے سے خاصا...

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...