Home سیاست ن لیگ کی خدمات کو نکال دیں تو ملک میں کھنڈرات کے علاوہ کچھ نہیں بچتا،مریم نواز

ن لیگ کی خدمات کو نکال دیں تو ملک میں کھنڈرات کے علاوہ کچھ نہیں بچتا،مریم نواز

Share
Share

لاہور:مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نوازشریف کا کہنا ہے کہ نوازشریف کے خلاف جھوٹے کیسز ختم ہوگئے، اب مجھے لگتا ہے میری ذمہ داری پوری ہوگئی ہے۔ن لیگ کی خدمات کو نکال دیں تو ملک میں کھنڈرات کے علاوہ کچھ نہیں بچتا۔

مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ن لیگ کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ شہبازشریف، خواجہ سعد رفیق کے بعد کچھ کہنا نہیں بنتا، اپنے انکل کے الفاظ پر ان کی بہت شکر گزار ہوں، کسی بھی عہدے سے زیادہ انکل کے الفاظ میرے لئے اثاثہ ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ کبھی سیاست میں آنے کا نہیں سوچا تھا، نوازشریف نے میڈیا کے حوالے سے مجھے ٹاسک دیا تھا، 2017ء میں پانامہ کی سازش ہوئی، نوازشریف کے خلاف جھوٹے کیسز ختم ہوگئے، اب مجھے لگتا ہے میری ذمہ داری پوری ہوگئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 2011ء سے لیکر آج تک کوئی الیکشن نہیں لڑا، پارٹی جو بھی حکم دے گی سر آنکھوں پر، حمزہ کے ساتھ بھائیوں والا بڑا اچھا تعلق ہے، حمزہ کے ساتھ مل کر چلوں گی۔

Share
Related Articles

اگر پٹرول کا اسٹاک تھا تو پاکستان میں قیمت 20 فیصد کیوں بڑھائی گئی؟،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وفاقی...

وزیراعظم نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر میں اہم اجلاس آج طلب کرلیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر...