Home سیاست شاہ محمود قریشی سمیت مزید 3 سابق ممبران اسمبلی کے کاغذات نامزدگی مسترد

شاہ محمود قریشی سمیت مزید 3 سابق ممبران اسمبلی کے کاغذات نامزدگی مسترد

Share
Share

اسلام آباد: عام انتخابات 2024ء کیلئے امیدواروں کی سکروٹنی کا مقررہ وقت ختم ہوگیا، شاہ محمود قریشی سمیت مزید 3 سابق ممبران اسمبلی کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے گئے۔

این اے 214 پر پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی اور ان کے صاحبزادے زین قریشی کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے گئے، این اے 214 کے دونوں ریٹرننگ افسران نے نامزدگی فارم مختلف کیسز میں عدم پیشی کے باعث مسترد کیے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سردار حسنین بہادر خان دریشک کے بھی حلقہ 294 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہو گئے، سردار حسنین بہادر پر ایف آئی آر ہونے کی وجہ سے ان کے کاغذات کو مسترد کیا گیا۔

پی ٹی آئی کے سابق وفاقی وزیر علی محمد خان کے کاغذات نامزدگی بھی مسترد کر دیے گئے، علی محمد خان نے این اے 23 پر انتخابات لڑنے کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے۔

Share
Related Articles

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...

اگر پٹرول کا اسٹاک تھا تو پاکستان میں قیمت 20 فیصد کیوں بڑھائی گئی؟،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وفاقی...