Home Uncategorized برطانیہ کی جانب سے متعدد مسلم ممالک کیلئے ویزا فری انٹری سے متعلق بڑا اعلان

برطانیہ کی جانب سے متعدد مسلم ممالک کیلئے ویزا فری انٹری سے متعلق بڑا اعلان

Share
Share

لندن : برطانیہ کی جانب سے متعدد مسلم ممالک کے شہریوں کے لیے ویزا فری انٹری سہولت کا اعلان کیا گیا ہے ۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلامی ملکوں سے برطانیہ آنے والوں کے لیے ویزا فری انٹری کا اطلاق 22 فروری 2024ء سے ہو گا، اس سہولت سے خلیج تعاون تنظیم اور اردن کے شہریوں کو بھی فائدہ ہو گا۔

بحرین، کویت، عمان اور سعودی عرب سے برطانیہ آنے والوں کو الیکٹرانک ٹریول اتھارائزیشن کی ضرورت ہو گی۔

تمام عمر کے افراد کے لیے 10 پاؤنڈ فیس لے کر جاری ہونے والا ٹریول پرمٹ 2 سال کے لیے کارآمد ہو گا، اس ضمن میں برطانوی حکومت نے کہا ہے کہ خلیجی ممالک سے آنے والے لوگ برطانوی معیشت کے لیے اہمیت رکھتے ہیں۔

برطانوی حکومت کا یہ بھی کہنا ہے کہ 2022ء میں خلیجی ملکوں سے آنے والے 2 لاکھ 90 ہزار افراد نے 2 ارب پاؤنڈ خرچ کیے تھے۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...