Home نیوز پاکستان افغانستان سے لائے غیرملکی اسلحہ کاپاکستان میں استعمال،ثبوت منظر عام پر آگئے

افغانستان سے لائے غیرملکی اسلحہ کاپاکستان میں استعمال،ثبوت منظر عام پر آگئے

Share
Share

راولپنڈی: پاکستان کی سر زمین پر افغانستان سے لائے جانے والے غیر ملکی اسلحے کے استعمال کےمزید ثبوت سامنے آگئے۔

تفصیلات کے مطابق افواج پاکستان گزشتہ دو دہائیوں سےکالعدم ٹی ٹی پی کے خلاف دہشتگردی کی جنگ لڑرہی ہے اور کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشتگردوں کو افغانستان میں امریکا کا چھوڑا ہوا اسلحہ دستیاب ہے جس سے خطےکی سلامتی کوشدید نقصان پہنچا ہے۔

کالعدم ٹی ٹی پی کو ہتھیاروں کی فراہمی سے پاکستان میں دہشتگردی میں اضافہ ہوا، 29 دسمبر کو میر علی میں دہشتگردوں کے خلاف انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا تھا۔

اس آپریشن میں فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد کمانڈر راہزیب کھورے سمیت 5 دہشت گرد ہلاک ہوئے، دہشتگردوں سے غیر ملکی اسلحہ ، ایم فور کاربن ، اےکے 47 اور گولہ بارود برآمد ہوا، پہلے بھی متعدد بار پاکستان میں دہشتگردی کے حملوں میں غیر ملکی ہتھیار استعمال کیے گئے۔

بلوچ لبریشن آرمی نے بھی انہی ہتھیاروں سے فروری 2022 میں نوشکی اور پنجگور اضلاع میں ایف سی کیمپوں پر حملے کیے۔

میانوالی ائیر بیس حملے میں دہشت گردوں سے برآمد ہونے والا اسلحہ غیر ملکی ساخت کا تھا، ڈی آئی خان میں درابن، ٹانک میں بھی دہشتگردوں کے پاس جدید غیر ملکی اسلحہ تھا۔

Share
Related Articles

خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائیاں، 23 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی میں آئی ایس پی آر کی تصدیق Inter-Services Public Relations کے...

چین پاکستان کا قابلِ اعتماد شراکت دار، دونوں ممالک کی دوستی مثالی قرار

اسلام آباد میں پاک چین تعلقات کی 75ویں سالگرہ کی تقریب اسلام...

دہشت گردی کے خلاف جنگ پوری قومی قوت کے ساتھ جاری رہے گی، فیلڈ مارشل عاصم منیر

راولپنڈی: Syed Asim Munir نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف...

آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کی خدمات قابلِ تحسین ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد: وزیرِ اعظم Shehbaz Sharif نے کہا ہے کہ Aga Khan...