Home نیوز پاکستان سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کا تبادلہ ،افغان سرحد سے پاکستان میں داخل ہونیوالے 3 دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کا تبادلہ ،افغان سرحد سے پاکستان میں داخل ہونیوالے 3 دہشتگرد ہلاک

Share
Share

راولپنڈی: ضلع باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں افغانستان کی سرحد سے پاکستان میں داخل ہونے والے 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کو ضلع باجوڑ کے جنرل علاقے بٹوار میں گھیرے میں لیا، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ 30 اور 31 دسمبر کی درمیانی شب کو افغانستان کے اندر سے دہشت گردوں نے شمالی وزیرستان کے ضلع اسپن وام کے عمومی علاقے میں قائم سرحدی چوکی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 31 سالہ نائیک عبدالرؤف شہید ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہلاک ضلع رحیم یار خان کا رہائشی تھا، سیکیورٹی فورسز نے بھرپور جواب دیا جس سے دہشت گردوں کو غیرمعمولی نقصان پہنچا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان مستقل طور پر عبوری افغان حکومت سے کہتا رہا ہے کہ وہ سرحد کے اطراف میں موثر بارڈر مینجمنٹ کو یقینی بنائےتوقع ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی اور دہشت گردوں کی جانب سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے افغان سرزمین کے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...