Home Uncategorized عامر خان کے نئے پراسرار پروجیکٹ کی تصویر نے مداحوں کو تجسس میں ڈال دیا

عامر خان کے نئے پراسرار پروجیکٹ کی تصویر نے مداحوں کو تجسس میں ڈال دیا

Share
Share

ممبئی: بالی وڈ کے سپر اسٹار عامر خان کے ’پراسرار پروجیکٹ‘ کی نئی تصویر نے مداحوں کو حیران کردیا۔

اداکار نے نامور فوٹو گرافر اویناش گواریکر کے ساتھ تازہ فوٹو شوٹ کرایا ہے جس کے متعلق انڈسٹری میں چہ مگوئیاں شروع ہوگئی ہیں۔

اویناش گواریکر نے عامر خان کی سگار کے ساتھ ایک بلیک اینڈ وائٹ تصویر شیئر کی ہے جس میں اداکار نے شاندار اسٹائل دیا ہے۔

فوٹو گرافر نے عامر کے مداحوں کو تجسس میں ڈالتے ہوئے کیپشن لکھا کہ کچھ حیران کردینے والے چیز سامنے آنے والی ہے۔

خیال رہے کہ عامر خان آج کل اپنی بیٹی ایرا خان کی شادی میں مصروف ہیں جو 3 جنوری کو منعقد ہوگی جبکہ پروفیشنل لحاظ سے وہ فلم ’لاہور1947‘ بنارہے ہیں جس میں مرکزی کردار سنی دیول نبھائیں گے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...