Home سیاست شہبازشریف کی مولانا فضل الرحمان کے قافلے پر فائرنگ کی شدید مذمت

شہبازشریف کی مولانا فضل الرحمان کے قافلے پر فائرنگ کی شدید مذمت

Share
Share

لاہور: سابق وزیراعظم شہبازشریف نے ڈی آئی خان میں مولانا فضل الرحمان کے قافلے پر فائرنگ کی شدید مذمت کی۔

شہبازشریف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ مولانا فضل الرحمان اور ان کے ساتھی حملے میں محفوظ رہے، سابق وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمان کے لئے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا۔

مسلم لیگ ن کے صدر نے کہا کہ غیرملکی اسلحہ سے لیس پاکستان دشمن عوامی قائدین کو نشانہ بنا کر دہشت پھیلانا چاہتے ہیں، پوری قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ مل کر پاکستان دشمنوں کو صفحہ ہستی سے مٹا دے گی، قوم اپنے اتحاد کی قوت اور سکیورٹی فورسز کی طاقت سے پاکستان کے خلاف تمام سازشوں کو ناکام بنائے گی۔

شہباز شریف نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو نشانہ بنانے کا مقصد پاکستان میں انتخابی عمل کو متاثر کرنے کی سازش ہے، دہشت گرد پاکستان اور پاکستانیوں کے دشمن ہیں، قوم کو مل کر اس دشمن کو مٹانا ہوگا۔

Share
Related Articles

ادارہ شماریات کی جانب سے مہنگائی کی شرح کے اعداد و شمار جاری

اسلام آباد:وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کی شرح کے اعداد و شمار...

پاکستان کو ترقی یافتہ، خودمختار و عوام دوست ملک بنائیں گے ،صدر آصف زرداری

اسلام آباد:صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہم شہید...

بجلی کی قیمتوں میں کمی تاریخ ساز اقدام، برآمدات میں اضافہ اور شرح نمو بڑھے گی،ایاز صادق

اسلام آباد:اسپیکر قومی اسمبلی اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سردار...

محسن نقوی کو ایشین کرکٹ کونسل کی صدارت مل گئی

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کو ایک...