Home سیاست سال 2024 نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کےلیے مثبت تبدیلیوں کا سال ہو،صدر عارف علوی

سال 2024 نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کےلیے مثبت تبدیلیوں کا سال ہو،صدر عارف علوی

Share
Share

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ آنے والا سال پاکستان کے ساتھ پوری دنیا کےلیے خوشحالی، سیاسی و معاشی استحکام لائے۔ سال نو پر پاکستانی قوم، امت مسلمہ، عالمی برادری کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

اپنے پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہ نئے سال کے آغاز پر فلسطین میں اپنے بھائیوں اور بہنوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔ فلسطین کے عوام اسرائیلی افواج کے وحشیانہ حملوں کا مسلسل سامنا کر رہے ہیں۔

عارف علوی نے کہا کہ عالمی برادری غزہ میں نسل کشی روکنے کےلیے فوری اقدامات کرے۔ فلسطین میں منصفانہ اور دیرپا امن کےلیے عالمی برادری کام کرے۔

صدر مملکت نے یہ بھی کہا کہ غیر قانونی طور پر بھارتی زیرِ تسلط جموں و کشمیر کے عوام کے بارے میں فکر مند ہوں۔ کشمیری قابض بھارتی افواج کے مظالم اور طویل ترین محاصرے کا سامنا کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عالمی برادری دیرینہ تنازعات کے حل کےلیے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق عملی اقدامات کرے۔ معاشی ترقی، بین المذاہب ہم آہنگی، درگزر، رواداری اور باہمی احترام کےلیے دعاگو ہوں۔

صدر مملکت نے یہ بھی کہا کہ اللّٰہ کرے سال 2024 نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کےلیے مثبت تبدیلیوں کا سال ہو۔ سال نو کا استقبال اس عزم کے ساتھ کریں کہ "ایسی دنیا بنائیں گے جہاں تنازعات، جنگیں نہ ہوں، ایسی دنیا کے لیے کام کریں جہاں انصاف، امن، خوشحالی اور ہمدردی کا دور دورہ ہو۔”

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...