Home نیوز پاکستان سال نو،پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار ،مٹی کے تیل کی قیمت میں کمی

سال نو،پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار ،مٹی کے تیل کی قیمت میں کمی

Share
Share

اسلام آباد:نگران حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 15 جنوری 2024 تک پٹرول اور ڈیزل کی قیمت بغیر کسی رد وبدل کے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یکم جنوری 2024 سے 15 جنوری تک پٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں ہی برقرار رہیں گی

نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت 267 روپے 34 پیسے فی لیٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 276 روپے 21 پیسے فی لیٹر ہی برقرار رہے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 2 روپے 19 پیسے کمی کی گئی ہے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 11 پیسہ فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

قیمتوں میں ردو بدل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت 201 روپے 16 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 175 روپے 93 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

Share
Related Articles

کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

کراچی: کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔...

تنازعات کے بھنور میں پھنسے پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ نے پاکستان چھوڑ دیا

تنازعات کے بھنور میں پھنسے پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ نے اپنے حالیہ...

عید الفطر کی تیاریاں آخری مرحلے میں داخل، بیوٹی پارلرز اور سیلونز پر بھی رش لگ گیا

ملک بھر میں عید الفطر کی تیاری آخری مرحلے میں داخل ہوگئی،...

عید الفطر کے دوران پنجاب میں عارضی نصب ہونے والے مکینیکل جھولوں پر پابندی عائد

لاہور:عید الفطر کے دوران پنجاب میں عارضی نصب ہونے والے مکینیکل جھولوں...