Home نیوز پاکستان پاکستان میں نئی امیدوں اور عزم کے ساتھ نئے سال 2024 کا آغاز

پاکستان میں نئی امیدوں اور عزم کے ساتھ نئے سال 2024 کا آغاز

Share
Share

اسلام آباد:پاکستان میں نئی امیدوں اور عزم کے ساتھ نئے سال 2024 کا آغاز ہوگیا۔

پاکستان میں نئے سال کا استقبال اسرائیلی دہشت گردی کا شکار مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے سادگی سے کیا گیا۔

پاکستان کے کسی بھی شہر میں سال نو کی آمد کے حوالے سے روایتی تقاریب منعقد نہیں ہوئیں۔

دوسری جانب صدر ڈاکٹر عارف علوی نے سال نو کے آغاز پر قوم، امت ِ مسلمہ اور عالمی برادری کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے ایک پیغام میں پاکستان اور پوری دنیا میں خوشحالی، سیاسی اور اقتصادی استحکام کی دعا کی۔

صدر نے کہا نئے سال کے آغاز پر فلسطین کے بھائی بہنوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا جو اسرائیل کے مسلسل وحشیانہ حملوں کا سامنا کر رہے ہیں۔

صدر نے مقبوضہ کشمیر میں بھی بھارتی پُرتشدد کارروائیوں پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ بہت ضروری ہے کہ عالمی برادری دنیا میں امن اور استحکام کیلئے اِن دیرینہ مسائل کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرے۔

انہوں نے پاکستان میں اقتصادی ترقی، بین المذاہب ہم آہنگی، درگزر، برداشت اور باہمی احترام کو عام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...