Home سیاست سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی کی لیول پلئینگ فیلڈ سے متعلق درخواست سماعت کے لیے مقرر

سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی کی لیول پلئینگ فیلڈ سے متعلق درخواست سماعت کے لیے مقرر

Share
Share

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کی لیول پلئینگ فیلڈ سے متعلق درخواست سماعت کے لیے مقرر کرلی۔

تحریک انصاف کی جانب سے انتخابات میں عدم شفافیت اور سیاسی جماعتوں کو یکساں مواقع نہ ملنے کے الزام کے ساتھ سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی، سپریم کورٹ کے پی ٹی آئی کی درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کردیا ہے۔

سپریم کورٹ رجسٹرار آفس کے مطابق چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ تین جنوری کو سماعت کرے گا۔

بینچ کے دیگر ارکان میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی شامل ہیں۔

Share
Related Articles

مائنز اینڈ منرلز کا حساس معاملہ ، وفاق صوبے کے وسائل پر یکطرفہ قبضے کی کوشش کررہا ہے،مولانا فضل الرحمان

پشاور:جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے...

امریکی سفارت خانے کے وفد کی اڈیالہ جیل آمد

راولپنڈی:امریکی سفارت خانے کا وفد اڈیالہ جیل پہنچ گیا۔جیل ذرائع کے مطابق...