Home سیاست شعیب شاہین کی کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کیخلاف اپیل سماعت کے لیے مقرر

شعیب شاہین کی کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کیخلاف اپیل سماعت کے لیے مقرر

Share
Share

اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے امیدوار شعیب شاہین کی کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کیخلاف اپیل سماعت کے لیے مقرر کردی ۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں قائم الیکشن ٹربیونل نے کام کا آغاز کردیاکاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف پی ٹی آئی وکیل شعیب شاہین کی اپیلیں سماعت کے لئے مقرر کر دی گئی۔

الیکشن ٹریبونل جسٹس ارباب محمد طاہر کل سماعت کریں گےتحریک انصاف کے امیدوار شعیب شاہین نے درخواست میں موقف اپنایا کہ تین قومی اسمبلی کے حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھےریٹرننگ افسر نے تینوں حلقوں سے شعیب شاہین کے کاغذات نامزدگی مسترد کردئیے تھے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر اپیل میں شعیب شاہین کا ریٹرنگ افسر کا حکم کالعدم قرار دیا جائے۔

ریٹرننگ افسر کا تیس دسمبر کا حکم کالعدم قرار دے کر کاغذات نامزدگی منظور کرنے کا حکم دیا جائے۔

Share
Related Articles

خیبرپختونخوا کے مالی معاملات پر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے سنگین الزامات

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے صوبے کے مالی وسائل سے متعلق...

ججز منتقلی معاملہ: بیرسٹر گوہر کی مخالفت، جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے...

بانی پی ٹی آئی کا آنکھوں کا علاج: پمز اسپتال کی وضاحت جاری

اسلام آباد: پمز اسپتال انتظامیہ نے بانی پاکستان تحریک انصاف کے آنکھوں...

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا شیڈول جاری

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف سے ملاقاتوں کے سلسلے...