Home Uncategorized منفی سوچ رکھنے والے افراد کیلئے مخصوص جاپانی کیفے

منفی سوچ رکھنے والے افراد کیلئے مخصوص جاپانی کیفے

Share
Share

ٹوکیو: جاپان میں ایک ایسا کیفے ہے جسے صرف منفی سوچ رکھنے والے افراد کیلئے مخصوص کیا گیا ہے۔

جاپانی دارالحکومت ٹوکیو کے ضلع شیموکیتازاوا میں موجود ’موری اوچی‘ کیفے صرف مایوس اور منفی رجحانات رکھنے والے لوگوں کو سروس فراہم کرنے کیلئے مشہور ہے۔

کیفے کو اس نوعیت کے بنانے کے ذمہ دار خود کیفے کے بانی ہیں جو خود بھی منفی رجحانات کے حامل ہیں جنہیں ایک دہائی قبل ہم خیال لوگوں کیلئے ایسا کیفے بنانے کا آئیڈیا آیا۔

تاہم کیفے کو اصل میں کھولنے کا فیصلہ انہوں نے کورونا وبا کے دوران کیا۔

بانی کیفے کا کہنا ہے کہ انہوں نے ہمیشہ محسوس کیا تھا کہ منفی لوگ دوسروں کے مقابلے میں زیادہ حساس اور زیادہ آسانی سے جذباتی طور پر زخمی ہوتے ہیں، اس لیے انہوں نے ان کیلئے مخصوص جگہ بنائی ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...