Home سیاست بلاول بھٹو لاہور پہنچ گئے، کل پارٹی سی ای سی اجلاس کی صدارت کریں گے

بلاول بھٹو لاہور پہنچ گئے، کل پارٹی سی ای سی اجلاس کی صدارت کریں گے

Share
Share

لاہور: سابق وزیر خارجہ و چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری لاہور پہنچ گئے۔

سابق صدر آصف علی زرداری کی بھی بدھ کو لاہور آمد متوقع ہے، بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری بدھ کو سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے، سی ای سی اجلاس میں پنجاب میں ٹکٹوں کی تقسیم اور این اے 127 کے انتخابات کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی۔

بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری پنجاب میں انتخابات کے حوالے سے مشاورت کریں گے، چیئرمین پی پی 4 جنوری کو اڈا پلاٹ رائے ونڈ روڈ پر ورکرز کنونشن سے خطاب بھی کریں گے۔

ورکرز کنونشن میں ن لیگ کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر چودھری عبدالغفورمیو پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان بھی کریں گے۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نے پنجاب میں 90 فیصد امیدوار فائنل کر لئے، این اے 127 میں صوبائی نشستوں پر کون امیدوار ہوں گے فیصلہ بلاول بھٹو زرداری کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سی ای سی اجلاس میں پنجاب میں پیپلزپارٹی کے ورکرز کنونشن اور بلاول بھٹو کی این اے 127 میں انتخابی مہم پر بھی مشاورت کی جائے گی۔

Share
Related Articles

ججز منتقلی معاملہ: بیرسٹر گوہر کی مخالفت، جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے...

بانی پی ٹی آئی کا آنکھوں کا علاج: پمز اسپتال کی وضاحت جاری

اسلام آباد: پمز اسپتال انتظامیہ نے بانی پاکستان تحریک انصاف کے آنکھوں...

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا شیڈول جاری

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف سے ملاقاتوں کے سلسلے...

سہیل آفریدی کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات ،ملک کی سیاسی صورتحال ، اہم قومی امور پر گفتگو

اسلام آباد:وزیراعلی ٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے محمود خان اچکزئی سے...