Home کھیل پاکستان کا آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کیلئے پلینگ الیون کا اعلان

پاکستان کا آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کیلئے پلینگ الیون کا اعلان

Share
Share

لاہور: پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کیلئے پلینگ الیون کا اعلان کر دیا۔

آسٹریلیا کیخلاف تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کیلئے پاکستان کی جانب سے پلیئنگ الیون میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، اوپنر بلے باز امام الحق اور نائب کپتان شاہین آفریدی کی جگہ صائم ایوب اور ساجد خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

دیگر کھلاڑیوں میں کپتان شان مسعود، عبداللہ شفیق، بابر اعظم، سعود شکیل اور محمد رضوان شامل ہیں جبکہ سلمان علی آغا، حسن علی، میر حمزہ اور عامر جمال بھی سکواڈ کا حصہ ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ کل سے سڈنی میں شروع ہو گا، تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میزبان ٹیم پہلے ہی 2-0 سے اپنے نام کرچکی ہے، قومی ٹیم کو وائٹ واش سے بچنے کیلئے آخری میچ لازمی جیتنا ہو گا۔

Share
Related Articles

پاکستان سپر لیگ الیون کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان

لاہور:پاکستان سپر لیگ کے گیارھویں ایڈیشن کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان...

دوسرا ون ڈے،پاکستان نے بنگلہ دیش کو 128رنز سے شکست دے دی

ڈھاکہ:پاکستان نے بنگلہ دیش کو دوسرے ون ڈے میچ میں 128رنز سے...

دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کا متنازع رن آؤٹ

ڈھاکا:دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کو متنازع رن آؤٹ دے...

ٹی 20ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے باوجود پاکستانی ٹیم کو بڑی انعامی رقم مل گئی

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے اختتام پر ٹیموں...