Home نیوز پاکستان ڈاکٹریاسمین راشد نے اختیارات کا ناجائزاستعمال کرتے ہوئے بیٹی کو ملازمت دلوائی، اینٹی کرپشن

ڈاکٹریاسمین راشد نے اختیارات کا ناجائزاستعمال کرتے ہوئے بیٹی کو ملازمت دلوائی، اینٹی کرپشن

Share
Share

لاہور: اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب نے کہا ہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے میرٹ کے برعکس اپنی بیٹی کو ملازمت دلوائی۔

سابق وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی بیٹی کی میرٹ سے ہٹ کر تقرری کے معاملے پر ترجمان اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب نے کہا ہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرکے میرٹ کے برعکس اپنی بیٹی کو ملازمت دلوائی، اینٹی کرپشن انکوائری میں ثابت ہوا کہ سابق وزیر صحت نے بیٹی کی ملازمت کیلیے اپنا اثرورسوخ استعمال کیا۔

ترجمان کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد اور ان کی بیٹی کے خلاف اینٹی کرپشن نے بعد از انکوائری مقدمہ درج کیا، ڈاکٹر یاسمین راشد نے ڈاکٹر عائشہ علی کو کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج میں میرٹ کے برعکس اسسٹنٹ پروفیسر تعینات کروایا۔

ڈاکٹر عائشہ علی اپنی تعیناتی کے وقت مطلوبہ معیار پر پورا نہ اترتی تھیں، ڈاکٹر عائشہ علی کے تجربہ کے سرٹیفکیٹ پر ان کی والدہ ڈاکٹر یاسمین راشد نے خود دستخط کیے، اور ملازمت کے وقت ڈاکٹر عائشہ علی کی عمر 47 سال جبکہ تقرری کیلیے عمر کی زیادہ سے زیادہ حد 40 سال تھی۔

اینٹی کرپشن کے مطابق ڈاکٹر عائشہ علی نے قانون کے مطابق عمر میں رعایت کے لیے کوئی درخواست جمع نہیں کروائی، اور انہیں انٹرویو میں دیگر امیدواروں پر جان بوجھ کر فوقیت دی گئی۔

ڈاکٹر عائشہ ملازمت حاصل کرنے کے فوراً بعد قواعد کے برعکس بیرون ملک چلی گئیں، سابق وزیر صحت نے اپنا اثرورسوخ استعمال کر کے اپنی بیٹی کی غیر قانونی تقرری کروائی۔

ترجمان اینٹی کرپشن کا کہنا تھا کہ اینٹی کرپشن کرپٹ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں کر رہا ہے۔

Share
Related Articles

دنانیر مبین کی سوشل میڈیا پر نرمی اور ہمدردی کی اپیل

کراچی: اداکارہ دنانیر مبین نے سوشل میڈیا پر تصاویر پر کیے جانے...

ثناء یوسف قتل کیس: مزید گواہ کا بیان ریکارڈ، سماعت ملتوی

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل...

مئی 2026: پاکستانیوں کے لیے ممکنہ طویل تعطیلات کا مہینہ

اسلام آباد: مئی 2026 پاکستانیوں کے لیے تعطیلات کے حوالے سے خاصا...

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...