Home نیوز پاکستان سابق وزیر خزانہ سرتاج عزیز انتقال کرگئے

سابق وزیر خزانہ سرتاج عزیز انتقال کرگئے

Share
Share

سابق وزیر خزانہ اور مشیر خارجہ امور سرتاج عزیز 94 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر سابق وزیر خزانہ کے انتقال سے متعلق آگاہ کیا ۔

اپنے پیغام میں احسن اقبال نے تحریر کیا کہ سرتاج عزیز تحریک پاکستان میں شامل اہم شخصیات میں سے ایک اور قوم کا عظیم اثاثہ تھے۔

ن لیگی رہنما نے مزید لکھا کہ قوم کے لیے سرتاج عزیز کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

انہوں نے تحریر کیا کہ مجھے ان کے ساتھ کام کرنے کا اعزاز حاصل ہوا اور میں ان کے پیار اور رہنمائی کو کبھی نہیں بھولوں گا۔

احسن اقبال نے اپنے پیغام کے اختتام میں یہ بھی تحریر کیا کہ اللّٰہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

یاد رہے کہ سرتاج عزیز نواز شریف ابتدائی تین ادوار حکومت میں وزیر خزانہ رہے۔

سرتاج عزیز جون 2013 سے اکتوبر 2015 تک نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر بھی رہے جبکہ دو مرتبہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے مشیر برائے خارجہ امور بھی رہے۔

صدر مملکت عارف علوی نے سابق وزیر خزانہ و مشیر خارجہ امور سرتاج عزیز کے انتقال پر اظہار افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ایک بیان میں صدر مملکت نے سرتاج عزیز کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کیلئے مغفرت اور ورثاء کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

Share
Related Articles

دنانیر مبین کی سوشل میڈیا پر نرمی اور ہمدردی کی اپیل

کراچی: اداکارہ دنانیر مبین نے سوشل میڈیا پر تصاویر پر کیے جانے...

ثناء یوسف قتل کیس: مزید گواہ کا بیان ریکارڈ، سماعت ملتوی

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل...

مئی 2026: پاکستانیوں کے لیے ممکنہ طویل تعطیلات کا مہینہ

اسلام آباد: مئی 2026 پاکستانیوں کے لیے تعطیلات کے حوالے سے خاصا...

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...