Home Uncategorized اپنی ذاتی زندگی کو سوشل میڈیا پر نہیں لانا چاہتی،اداکارہ نوین وقار

اپنی ذاتی زندگی کو سوشل میڈیا پر نہیں لانا چاہتی،اداکارہ نوین وقار

Share
Share

لاہور:پاکستانی اداکارہ و ماڈل نوین وقار نے کہا ہے کہ وہ اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں بات کر کے سپاٹ لائٹ میں نہیں آنا چاہتیں۔

اداکارہ نوین وقار نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے کیریئر سمیت شوبز انڈسٹری کے حوالے سے بات کی۔

ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ میں اپنی ذاتی زندگی کو سوشل میڈیا پر نہیں لانا چاہتی۔

انہوں نے کہا کہ میں نے زندگی میں اپنے والدین سے یہ ہی سیکھا ہے کہ اپنے گھر کی بات گھر تک رکھو کیونکہ جب بات گھر سے باہر جائے گی تو وہ تبدیل ہو جائے گی۔

اداکارہ نے کہا کہ جتنے لوگ بات کریں گے اتنی بات بڑھتی جائے گی، ہم لوگوں کا منہ بند نہیں کرسکتے اس لیے اپنا منہ بند رکھنا چاہیے۔

نوین وقارکا کہنا تھا کہ بہت سے لوگ اپنی ذاتی زندگی کو سوشل میڈیا پر شیئر کر کے سپاٹ لائٹ میں آتے ہیں لیکن میں اس قسم کی سپاٹ لائٹ نہیں چاہتی، میں چاہتی ہوں اگر سپاٹ لائٹ میرے اوپر آئے تو میرے کام کی وجہ سے آئے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...