Home سیاست فواد چوہدری کی کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری

فواد چوہدری کی کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری

Share
Share

راولپنڈی: لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے فواد چوہدری کی جہلم کی 2 نشستوں سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردیئے۔

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے فواد چوہدری کی جہلم کی 2 نشستوں سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل پر سماعت کی۔

فوادچوہدری کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ فواد کو سیاسی بنیادوں پر ٹارگٹ کیا جا رہا ہے۔انہوں نے موٴقف اپنایا کہ فواد چوہدری کو الیکشن سے باہر رکھنے کے لیے بے بنیاد اعتراض عائد کیے جا رہے ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے فواد چوہدری کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد الیکشن کمیشن کو کل کے لیے نوٹس جاری کردیئے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...