Home سیاست صدر مملکت نے ماتحت عدالتی سروس ٹربیونل کی تشکیلِ نو کی منظوری دے دی

صدر مملکت نے ماتحت عدالتی سروس ٹربیونل کی تشکیلِ نو کی منظوری دے دی

Share
Share

اسلام آباد:صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے اسلام آباد ماتحت عدالتی سروس ٹربیونل کی تشکیلِ نو کی منظوری دے دی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی بطور چیئرمین اسلام آباد ماتحت عدالتی سروس ٹربیونل منظوری دے دی گئی۔

جسٹس بابر ستار اور سردار اعجاز اسحاق خان اسلام آباد ماتحت عدالتی سروس ٹربیونل کے ممبران ہوں گے۔

صدر مملکت نے ٹربیونل کی تشکیل نو کی منظوری اسلام آباد ماتحت عدالتی سروس ٹربیونل ایکٹ 2016ء کے سیکشن 3 کے تحت دی۔

صدر مملکت نے اسلام آباد ماتحت عدالتی سروس ٹربیونل کی تشکیلِ نو نگران وزیرِ اعظم کی ایڈوائس پر کی۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...

بلاول بھٹو نے حکومت سے بجٹ مذاکرات کیلئے چار رکنی کمیٹی بنا دی

پیپلز پارٹی کی اہم سیاسی پیش رفت اسلام آباد: Bilawal Bhutto Zardari...