Home Uncategorized مجرم نے سزا سنانے پرخاتون جج پر بھری عدالت میں حملہ کردیا

مجرم نے سزا سنانے پرخاتون جج پر بھری عدالت میں حملہ کردیا

Share
Share

واشنگٹن: امریکی عدالت میں خاتون جج نے جیسے ہی مجرم کو سزا سنائی وہ غصے سے بھپر گیا اور بھری عدالت میں جج پر حملہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ امریکی شہر لاس ویگاس کی ایک عدالت میں پیش آیا۔ خاتون جج میری کی ہولتھس نے تشدد کے ایک کیس میں ملزم ڈیوبرا ریڈن کو قید کی سزا سنائی۔

سزا سنتے ہی مجرم اپنی جگہ سے بھاگتے ہوئے آیا اور خاتون جج کی سیٹ پر چھلانگ لگا کر انھیں نیچے گرا دیا اور تشدد کا نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ وہاں موجود سیکیورٹی آفیسر نے مجرم کو پکڑ لیا۔

مجرم نے سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ بھی ہاتھا پائی جب کہ عدالتی عملہ خاتون جج کو حصار میں اپنے ہمراہ لے گیا۔ خاتون جج کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

خاتون جج پر حملے کے بعد بھی مجرم نے ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے معمولی بات پر قید کی سزا نہیں دینی چاہیے تھی اگر جج کے لیے مجھے جیل بھیجنا مناسب تھا تو پھر مجھے بھی وہی کرنا تھا جو میں نے کیا۔

قبل ازیں سماعت کے آغاز پر پراسیکیوٹر نے خاتون جج کو بتایا تھا کہ ملزم ڈیوبرا ریڈن اہل خانہ پر تشدد کا مرتکب بھی پایا گیا ہے۔ جس پر جج نے کہا تھا کہ ڈومیسٹک وائیلنس ناقابل برداشت ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...