Home Uncategorized امریکی جوڑے کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش کے دوران سال بدل گیا

امریکی جوڑے کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش کے دوران سال بدل گیا

Share
Share

نیوجرسی: ایک امریکی جوڑے نے اپنے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش کا خیرمقدم کیا ہے جو نہ صرف مختلف دنوں بلکہ مختلف سالوں میں پیدا ہوئے ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق جڑواں بچوں کے والد 36 سالہ بلی ہمفری نے مقامی نیوز میڈیا کو بتایا کہ میں اپنی سالگرہ (31 دسمبر) پر اپنے بچوں کی پیدائش کو لے کر بہت پرجوش ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ جب ہم اسپتال گئے تو مجھے یقین نہیں تھا کہ دونوں آج ہی پیدا ہوجائیں گے لیکن کم از کم میری سالگرہ کے دن ان میں سے ایک کا ہونا بھی بہت بڑی نعمت اور تحفے سے کم نہ ہوتا۔

ایذرا ہمفری کی پیدائش 31 دسمبر رات 11:48 پر ہوئی جس سے اسکی اور اسکے والد کی سالگرہ ایک ہی ہوجاتی ہے جبکہ ایزیکل 1 جنوری کو 12:28 بجے پیدا ہوا۔

بچوں کی والدہ 34 سالہ ایو ہمفری کا کہنا تھا کہ وہ 30 دسمبر کو ہسپتال گئی تھیں لیکن اس دن ڈلیوری نہ ہوسکی اور انہیں گھر بھیج دیا گیا تھا تاہم اگلے دن وہ اسپتال گئیں۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...