Home سیاست لوگ کہتے ہیں وزیراعظم کے بجائے بڑے صوبے کے وزیراعلیٰ بن جائیں، اسحاق ڈار

لوگ کہتے ہیں وزیراعظم کے بجائے بڑے صوبے کے وزیراعلیٰ بن جائیں، اسحاق ڈار

Share
Share

اسلام آباد: سینیٹ میں قائد ایوان اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ آج کل زیادہ تر لوگ کہتے ہیں کہ وزیراعظم بننے کے بجائے بڑے صوبے کے وزیراعلیٰ بن جائیں
چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ صوبے مل کر وفاق کے ساتھ طے کریں اور تعلیم اور صحت کے شعبے میں حوصلہ افزا رقم خرچ کریں۔

اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ آج کل زیادہ تر لوگ کہتے ہیں کہ وزیراعظم بننے کے بجائے بڑے صوبے کے وزیراعلیٰ بن جائیں۔ صوبوں کے پاس وسائل موجود ہیں۔ صحت اور تعلیم کے شعبے پر کم توجہ دی گئی۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ ہمارا فرض ہے کہ فلسطینی بھائیوں کی بھرپور مدد کریں۔ جب تک فلسطین آزاد نہیں ہوگا ہم اپنی بین الاقوامی زمہ داری پوری نہیں کرسکیں گے۔ فلسطینیوں کی سفارتی اور مالی امداد کرنا ہمارا اخلاقی فرض ہے۔سب جماعتوں کو فلسطین کے مسئلے پر یکجا ہونا چاہیے۔

پی ٹی آئی کے سینیٹر دلاور نے کہا کہ 18 ویں ترمیم کوئی آسمانی صحیفہ نہیں۔ اس کی وجہ سے صوبوں میں مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔ ڈبلیو ایچ او کے سرٹیفیکیٹ کی طرف حکومت توجہ دے۔ سینیٹر بیرسٹر علی ظفرکا کہنا تھا کہ ایسی کمیٹی تشکیل دی جائے جو وفاق اور صوبوں کے درمیان کوارڈینیشن موثر بنائے۔ چیئرمین سینیٹ نے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت دے دی۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...