Home Uncategorized مائیکروسافٹ ونڈوز “کی بورڈ” میں نیا بٹن لے آیا

مائیکروسافٹ ونڈوز “کی بورڈ” میں نیا بٹن لے آیا

Share
Share

نیویارک:تین دہائیوں بعد مائیکر و سافٹ نے ونڈوز ’کی بورڈ‘ میں نیا حیرت انگیز بٹن متعارف کروا دیا۔

کی بورڈ میں ’کو پائیلٹ بٹن‘ کے اضافے کا اعلان گزشتہ روز کیا گیا، اپنی مصنوعات کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے کے لئے مائیکرو سوفٹ کمپنی اس وقت آرٹیفیشل انٹیلیجنس پر اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کر رہی ہے۔

ٹیکنالوجیکل کمپنی کی جانب سے کو پائیلٹ سروس کی فراہمی کیلئے نئے بٹن کا اضافہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ کمپنی آرٹیفیشل انٹیلیجنس کمپیوٹرز کیلئے کتنے واضح عزائم رکھتی ہے۔

یہ مشینیں جدید ترین چپس پر کام کرتی ہیں جو بڑی لینگویج کے ماڈلز اور ٹیکنالوجی سے چلنے والی ایپس کو کلاؤڈ کے بجائے براہ راست ڈیوائس پر چلانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) پی سیز کے متعارف ہونے سے پرسنل کمپیوٹر مارکیٹ کو دوبارہ سے ٹریک پر وآپس آسکتی ہے جو کورونا کے وبائی مرض کے بعد سے ابتر صورتحال کا شکار ہے۔

تحقیقی فرم کینالائز کو توقع ہے کہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی صلاحیتوں کے حامل پی سیز کی طلب 2025 کے بعد کافی بڑھ جائے گی۔

مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ مذکورہ بٹن کچھ نئے ونڈوز 11 پی سیز کے کی بورڈ میں موجود ہوگا جبکہ اس مہینے کے آخر میں لاس ویگاس میں منعقد ہونے والے سی ای ایس ٹیکنالوجی ٹریڈ شو میں بھی اس بٹن کے حامل کی بورڈ کو پیش کیا جائے گا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...