Home Uncategorized ہالی ووڈ اداکار کرسچن اولیور اپنی دو بیٹیوں سمیت طیارہ حادثے میں ہلاک

ہالی ووڈ اداکار کرسچن اولیور اپنی دو بیٹیوں سمیت طیارہ حادثے میں ہلاک

Share
Share

کیریبین: ہالی ووڈ اداکار کرسچن اولیور اپنی دو بیٹیوں کے ساتھ طیارہ حادثے میں ہلاک ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 51 سالہ کرسچن اولیور کا اصلی نام کرسچن کلیسپر تھا جنہوں نے اپنی 10 اور 12 سالہ بیٹیوں کے ساتھ ایک چھوٹے طیارے میں اڑان بھری تھی۔

پولیس کے مطابق اداکار نے کیریبین کے ایک جزیرے پر واقع ملک کی ساحلی پٹی سے سے اڑان بھری تھی لیکن بدقسمتی سے کچھ ہی دوری پر جا کر طیارے کو حادثہ پیش آیا اور وہ کیریبین کے سمندر میں جاگرا۔

پولیس کے مطابق حادثے میں اداکار اور ان کی دونوں بیٹیوں سمیت پائلٹ بھی ہلاک ہوگیا جن کی لاشوں کو مقامی غوطہ خوروں اور ماہی گیروں نے ریسکیو کیا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اداکار کے اہل خانہ کی جانب سے بھی ان کی موت کی تصدیق کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ کرسچن اولیور کا تعلق جرمنی سے ہے اور انہوں نے 2008 میں بننے والی “اسپیڈ ریس” میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے جبکہ ان کی ویب سیریز “دی گوڈ جرمن” اور “والکیری” عوام میں کافی مقبول ہوئی تھی۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...