Home Uncategorized 1943 امریکی جوڑے کو لکھا گیا خط 8 دہائیوں بعد فیملی تک پہنچ گیا

1943 امریکی جوڑے کو لکھا گیا خط 8 دہائیوں بعد فیملی تک پہنچ گیا

Share
Share

الینوائے: 1943 میں امریکی جوڑے کو بھیجا گیا خط ڈاک خانے نے بالآخر 80 سال بعد خاندان کو پہنچا دیا۔

امریکی ریاست الینوائے کے شہر ڈیکیلب کے رہائشی لوئس اور لیوینا جورج کو لکھا گیا خط حال ہی میں ڈیکیلب پوسٹ آفس میں جب دوبارہ منظر پر آیا تو ایک ملازم نے اس خاندان کے افراد کو ڈھونڈنے کا فیصلہ کیا۔

یہ خط بالآخر امریکی ریاست اوریگن کے شہر پورٹ لینڈ میں مقیم جوڑے کی رشتے دار گریس سیلازر کو ارسال کر دیا گیا، جنہوں نے خط کو لوئس اور لیوینا جورج کی بیٹی جینیٹ جورج کے ساتھ شیئر کیا۔

1943 میں بھیجے گئے خط میں ایک کزن نے جورج سے ان کی پہلی بیٹی ایویلین کی موت پر تعزیت کی تھی۔

جورج خاندان کو ڈھونڈنے والے پوسٹ آفس اہلکار کا کہنا تھا کہ اس خط کے اتنے عرصے تک ارسال نہ ہونے کی وجہ خط پر لکھے پتے میں گلی کے نام کے ساتھ گھر کے نمبر کا نہ ہونا تھی۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...